چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک پرانا مکان زمین بوس ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ یہ المناک واقعہ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے یادگار دن کو غم میں بدل کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق شبقدر کے خیرآباد میں واقع پرانا اور بوسیدہ مکان اچانک منہدم ہو گیا۔ چھت گرنے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 5 خواتین زخمی ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، جبکہ ماں اور تین بیٹیاں بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مکان میں شادی کی تقریب جاری تھی اور جاں بحق و زخمی افراد تقریب میں شریک ہونے کے لیے پشاور اور خیبر سے آئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے متاثرہ علاقے کو سیل کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دیر لوئر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
حادثے نے مقامی کمیونٹی کو غم و حزن میں مبتلا کر دیا ہے اور حکام نے پرانے اور غیر محفوظ مکانات کے بارے میں عوام کو خبردار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔













