رجب بٹ کی سالگرہ، اہلیہ کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا پر سوالات کھڑے کر دیے

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف یوٹیوبر راجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب تو خوشگوار انداز میں منعقد ہوئی، مگر اس میں اہلیہ ایمان کی غیر موجودگی نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی قیاس آرائیوں، تبصروں اور مختلف آرا کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی پیشی پر کراچی بار سے اجرک کاتحفہ وصول کرنے والے رجب بٹ تشدد کا شکار کیوں بنے؟

پاکستان کے مقبول یوٹیوبر راجب بٹ، جن کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے، حال ہی میں اپنی سالگرہ مناتے دکھائی دیے۔ یہ سرپرائز برتھ ڈے تقریب ان کی والدہ اور بہن کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں وہ اپنے قریبی دوست ندیم نانی والا کے ہمراہ شریک ہوئے۔

تاہم اس تقریب میں ان کی اہلیہ ایمان اور قریبی دوست حیدر کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات اور تبصرے سامنے آئے۔

کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ راجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، اسی لیے اہلیہ تقریب میں نظر نہیں آئیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید یہ وہ خاندان ہے جو بہو کو پسند نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کیس: وکلا کے درمیان تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا

دوسری جانب راجب بٹ کے حامیوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ میاں بیوی کا باہمی فیصلہ ہو سکتا ہے کہ ایمان اور ان کے کم سن بیٹے کو بلاگز سے دور رکھا جائے۔ ایک مداح نے لکھا کہ راجب درست کر رہے ہیں، کیونکہ لوگ اکثر خاندانوں پر نظرِ بد ڈال دیتے ہیں اور بچہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔

کچھ تبصرے ندیم نانی والا کی موجودگی پر بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ کب واپس جائیں گے، جبکہ ایک اور نے افسوس کا اظہار کیا کہ راجب کے قریبی دوست حیدر کو بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

rajab-butt accident

واضح رہے کہ راجب بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ کچھ عرصہ قانونی معاملات کے باعث بیرونِ ملک رہنے کے بعد وہ حال ہی میں پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ساتھ ہی دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

سالگرہ کی اس تقریب نے جہاں راجب بٹ کی ذاتی زندگی کو ایک بار پھر خبروں میں لا کھڑا کیا، وہیں سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی چھیڑ دی کہ مشہور شخصیات کو اپنی نجی زندگی کس حد تک عوام کے سامنے لانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل