پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

دھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں نیدرلینڈز کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑے موقع پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی جائے گی۔

یہ مقابلے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فروری سے مارچ کے دوران کریں گے۔

سری لنکا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامیَل مشارا، کُسال مینڈس، کُسال پیریرا، دھننجیا دے سلوا اور چریتھ آسلنکا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید

اس کے علاوہ جینتھ لیاناج، کامندو مینڈس، ونیندو ہسارنگا، ڈنیتھ ویلا لیج، مہییش تھیکشانا، دُشن ہیمّنٹھا، ٹریوین میتھیو، دُشمنتا چمیرا، متھییشہ پاتھیرانہ، نُوان تُوشارا اور ایشان ملکنگا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم