ٹرمپ کا امریکی دفاعی بجٹ 1.5 ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا اعلان، اسلحہ کی نئی دوڑ کا خدشہ

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال امریکی دفاعی بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ رقم ایک بہت بڑی سطح یعنی 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی، تاکہ پرآشوب اور خطرناک دور سے نمٹا جا سکے۔

 دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے صدر ٹرمپ امریکی فوج کو، جسے پہلے ہی ریکارڈ سطح کی فنڈنگ حاصل ہے، بارہا استعمال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے یمنی باغیوں پر حملے، ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے، مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں پر کارروائی، اور وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو اغوا کرنے کے لیے خصوصی فورسز کے ایک آپریشن سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ انہوں نے یہ طے کیا ہے کہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے، خصوصاً ان نہایت پُرآشوب اور خطرناک اوقات میں، سال 2027 کے لیے امریکی فوجی بجٹ 1 ٹریلین ڈالر نہیں بلکہ 1.5 ٹریلین ڈالر ہونا چاہیے۔

’اس سے ہمیں وہ ڈریم فوج تعمیر کرنے میں مدد ملے گی جس کے ہم طویل عرصے سے حق دار ہیں، اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمیں ہر دشمن کے مقابلے میں محفوظ اور پرامن رکھے گی۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اضافہ ان وسیع ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن کے باعث ممکن ہے جو انہوں نے دوست اور دشمن دونوں ممالک پرعائد کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی: صدر ٹرمپ کا امریکا کو 66 بین الاقوامی اور عالمی تنظیموں سے الگ کرنے کا اعلان

امریکا پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنے والا ملک ہے اور دفاعی بجٹ کو 1.5 ٹریلین ڈالر تک بڑھانا چین اور روس جیسے حریفوں کے مقابلے میں واشنگٹن کی مالی برتری کو مزید بڑھا دے گا، تاہم اس سے ان ممالک کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

دفاعی کمپنیوں پر ٹرمپ کی تنقید

امریکی فوجی بجٹ میں اضافے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو کے اتحادیوں نے گزشتہ سال امریکی صدر کے دباؤ کے تحت 2035 تک اپنے دفاعی اخراجات مجموعی قومی پیداوار کا 5 فیصد تک بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔

اگرچہ یہ بجٹ ہدف دفاعی ٹھیکیداروں کے لیے ایک بڑا فائدہ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ٹرمپ نے اسی دوران ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹس میں ان کمپنیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

ٹرمپ نے کہا کہ دفاعی ٹھیکیدار اپنے شیئر ہولڈرز کو بھاری منافع اور بڑے پیمانے پر شیئرز کی واپسی دے رہے ہیں، جبکہ کارخانوں اور آلات میں سرمایہ کاری کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور دفاعی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں ’حد سے زیادہ اور ناقابلِ جواز‘ ہیں۔

صدر نے کہا کہ تنخواہوں کی حد 50 لاکھ ڈالر مقرر ہونی چاہیے اور یہ کہ وہ اسٹاک بائی بیکس اور منافع کی ادائیگی پر پابندی عائد کریں گے جب تک یہ مسائل درست نہیں ہو جاتے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایسا کس طرح کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا تمام تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا ہجرت روکنے کا اعلان

اس اعلان نے مارکیٹ کو حیران کر دیا، جس کے نتیجے میں لاک ہیڈ مارٹن اور جنرل ڈائنامکس سمیت امریکی دفاعی شعبے کی کمپنیوں کے شیئرز میں 4 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی، جبکہ نارتھروپ گرومن کے شیئرز میں 5 فیصد سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔

صدر ٹرمپ نے خاص طور پر رےتھیون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع نے انہیں بتایا ہے کہ یہ کمپنی اپنی ضروریات کے حوالے سے ’سب سے کم جواب دہ اور پیداواری حجم بڑھانے میں سب سے سست‘ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ رےتھیون کو اپنے کارخانوں اور آلات میں سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، اور خبردار کیا کہ اگر کمپنی نے ایسا نہ کیا تو اسے امریکی حکومت کے کاروبار سے محرومی کا سامنا کرنا  پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟