حجاب اور نقاب کرنے والی خواتین کو زیور نہیں بیچیں گے، جیولرز کے فیصلے نے تنازع کھڑا کردیا

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست بہار میں حجاب اور نقاب کرنے والی خواتین  کوزیور نہ بیچنے کے متنازع فیصلے نے تنازع کھڑا کر دیا۔

بہار میں جیولری دکانوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ پردہ یا ماسک پہن کر آنے والے گاہکوں کو سونے کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ آل انڈیا جیولرز اور گولڈ فیڈریشن (AIJGF) بہار کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوکاندار کی آنکھوں میں مرچ پھینک کر زیورات لے کر بھاگنے کی کوشش کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق حجاب، نقاب، اسکارف، ہیلمٹ یا کسی بھی طرح چہرہ ڈھانپنے والے افراد کو صرف اس صورت میں خریداری کی اجازت ہوگی جب وہ اپنا چہرہ عارضی طور پر دکھا کر اپنی شناخت ثابت کریں۔

راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان ایزاز احمد نے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ آئین کے سیکولر اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ارکان اس اقدام کے پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 9 گینگز کے 20 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ روپے مالیت کی نقدی و زیورات برآمد

 انہوں نے مزید کہا کہ حجاب اور نقاب کو سیکیورٹی کے نام پر نشانہ بنانا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور آئین کے تحت دیے گئے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قدم مسلم کمیونٹی کے مذہبی حقوق کو نشانہ بنا رہا ہے اور بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس نے بحث کو ملک گیر سطح تک پہنچا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط حمایت کا اعادہ

کراچی رینجرز کیمپ حملہ: سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب، مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم