اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) میں انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل-ٹیلی نار انضمام کی منظوری، سی سی پی نے کڑی شرائط رکھ دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے انضمام سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے تمام اثاثے، جائیدادیں، حقوق اور واجبات پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ کو منتقل ہوجائیں گے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ انضمام کے بعد مزید کسی کارروائی کے بغیر تحلیل شدہ تصور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار اور یو فون کے انضمام کی درخواست پی ٹی اے کو جمع کرادی

عدالت نے قرار دیا کہ انضمام کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور ٹیلی نار پاکستان کے تمام مالی و انتظامی معاملات یوفون کے تحت منتقل ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp