عاطف اسلم، راحت فتح علی اور عابدہ پروین شادیوں میں پرفارمنس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں؟

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار دنیا کے مقبول ترین میوزک اسٹارز میں ہوتا ہے، جو نہ صرف کنسرٹس بلکہ نجی تقریبات اور شادی کی پرتعیش محفلوں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔

 دونوں فنکار بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جس کی بدولت انہیں عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔ یہ دونوں گلوکار کئی بااثر شخصیات کی شادیوں میں پرفارم کر چکے ہیں، جبکہ ان کا بھاری معاوضہ اکثر خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کے کامیاب ترین گلوکار عاطف اسلم کا پہلا آڈیشن کیسا تھا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

گزشتہ ہفتے راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ دونوں گلوکاروں نے معزز مہمانوں کی خصوصی فرمائش پر اپنے مشہور گانے پیش کیے اور محفل کو یادگار بنا دیا۔

حال ہی میں سینئر اینکر پرسن نعیم حنیف نے ایک پروگرام کے دوران شادی کی تقریبات میں ان فنکاروں کے معاوضوں سے متعلق انکشاف کیا۔ ان کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً1 کروڑ 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر میں ہو تو فیس میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بیرونِ ملک پرفارم کرنے کی صورت میں یہ رقم دگنی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مایوس کن پرفارمنس

نعیم حنیف کے مطابق عاطف اسلم ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے تاہم تقریباً سات برس قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے پوتے کی شادی میں پرفارم کرنے کی پیشکش کی۔ عاطف اسلم نے ابتدا میں انکار کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا مگر یہ رقم ادا کر دی گئی۔ اس کے بعد عاطف اسلم نے شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے فی ایونٹ تقریباً  ڈھائی سے 3 کروڑ روپے وصول کرنا شروع کر دیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث تقریبات میں شرکت نہیں کرتیں، تاہم اگر وہ پرفارم کریں تو ان کا معاوضہ بھی خاصا زیادہ ہوتا ہے جو تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر کے درمیان ہے۔ نعیم حنیف کے مطابق مذکورہ شادی میں مجموعی طور پر موسیقی کی پرفارمنسز پر آنے والی لاگت تقریباً 7 کروڑ روپے کے قریب تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘