اسپیکر قومی اسمبلی سے چین اور یورپی یونین کے سفیروں کی ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ اور یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے علیحدہ  علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں پاک چین اور پاکستان یورپی یونین تعلقات کے فروغ، دوطرفہ تعاون، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات، اصل میں کیا ہوا؟

چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی اور قابل اعتماد دوست ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 

انہوں نے پاک چین اقتصادی اور دفاعی تعاون کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے صدرِ چین شی جن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام

چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے پاکستان کے مثبت رویے اور خیرسگالی پر مبنی جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے اور مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟

اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور جمہوری اقدار کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط باہمی مفاہمت اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسپیکر نے یورپ میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یوکرین میں قیامِ امن اور روس-یوکرین جنگ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر مبارکباد دی اور یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مثبت کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟