الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ، اراکین پارلیمان کو آج ہی اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اُن تمام اراکین کو ہدایت کی ہے جنہوں نے تاحال اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے کہ وہ آج 15 جنوری 2026 تک اپنے گوشوارے لازمی طور پر جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کے تحت مجوزہ فارم B پر جمع کروانا لازم ہے۔

 آج مہلت ختم، کل سے رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکانِ پارلیمان کو الیکشن کمیشن کا آخری نوٹس

یہ اقدام انتخابی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

گوشواروں کی وصولی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ اراکین بروقت اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کو معطلی کا خطرہ، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

 اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانا کیوں ضروری؟

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانا ایک آئینی اور قانونی تقاضا ہے، جس کا مقصد عوامی نمائندوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟