نواز شریف نے لاہور ایئرپورٹ میں جدید اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا، اس میں خاص بات کیا ہے؟

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے اسٹیٹ لاؤنج کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاح کے بعد معزز مہمانوں نے اسٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا، جہاں انہیں تعمیرِ نو اور جدید خطوط پر کی گئی اپ گریڈیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں کی کلیئرنس اب چند منٹوں میں مکمل، لاہور ایئرپورٹ پر جدید ’سیلف بورڈنگ مشینیں‘ لگ گئیں

اسٹیٹ لاؤنج کو جدید جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی ہے، جس کا مقصد اہم ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تقریب کے دوران سیکریٹری دفاع محمد علی نے مہمانانِ گرامی اور شرکا کا خیر مقدم کیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے اور راوی لاؤنج کی تعمیرِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور ایئرپورٹ کے دیگر اہم حصوں کی ازسرِ نو تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے ایئرپورٹ کی مجموعی صلاحیت اور خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

پلیئرز کی سلیکشن میرے اختیار میں نہیں، سری لنکا کے خلاف مختلف ٹیم نظر آئےگی، بابر اعظم

درآمدات کا بوجھ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ابتر حالت، کیا نئی آٹو پالیسی سے غریب عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا؟

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف بڑے اقدامات، پولیس اور سی ٹی ڈی کے لیے 70 ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ