متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا، جبکہ جرح کا حق بھی ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری کی درخواست مسترد، ڈی جی آئی ایس پی آر کو بطور پراسیکیوشن گواہ طلب کرنے کی کوشش ناکام

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں۔

سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے واضح کیا کہ اگر گواہ پر جرح مکمل نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم گجر بھی عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ پیر کی تاریخ دے دی جائے، اس کے بعد کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا، جبکہ انہوں نے ایمان مزاری کی علالت کا بھی حوالہ دیا۔

پراسیکوشن کی جانب سے التوا کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ پراسیکیوٹر رانا عثمان نے مؤقف اپنایا کہ عدالت گواہ سے حلف لے کر فوری طور پر جرح کا آغاز کرے۔ اس دوران بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکیوٹر کے درمیان کمرۂ عدالت میں تلخ کلامی بھی ہوئی، جس پر جج افضل مجوکا اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پوسٹس کیس، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی سرکاری گواہ پر جرح مکمل

وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے دونوں کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا جبکہ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں