خاران میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے حملے ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جنوری 2026 کو بلوچستان کے ضلع خاران میں قریباً 15 سے 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے متعدد دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔ دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ پر حملے کیے، جن کے دوران بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹے گئے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبان محتاط تھی، مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آزادی ہے، خواجہ آصف

فورسز نے فوری ردعمل دکھایا اور دہشتگردوں سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ پسپا ہو گئے۔ بعد ازاں کارروائی کے دوران 3 مختلف مقامات پر 12 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بھی ناکام بنادیا گیا۔

آس پاس کے علاقوں میں صفائی اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے ’عزم استحکام‘ کے وژن کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم کو مکمل رفتار سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘