خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی سینٹرل جیل مردان میں ایک جدید ماربل فیکٹری قائم کی گئی ہے، جہاں درجنوں قیدی باقاعدہ طور پر کام کررہے ہیں۔
اس فیکٹری سے حاصل ہونے والے منافع کا 30 فیصد حصہ قیدیوں کو دیا جاتا ہے، جس سے انہیں نہ صرف مالی سہارا ملتا ہے بلکہ وہ ایک ہنر بھی سیکھتے ہیں جو رہائی کے بعد ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
دوسری جانب یہ فیکٹری جیل انتظامیہ کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے، جہاں سے جیل کو سالانہ لاکھوں روپے کا منافع حاصل ہو رہا ہے۔
صوبے میں جیلوں کے اندر اس نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے، جو قیدیوں کی اصلاح اور خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ مزید جانیے ابوبکر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













