ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر قائل نہ کر سکا

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہا ، آئی سی سی وفد کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے میٹنگ اختتام کو پہنچی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے وفد کے ساتھ تعمیری ماحول میں گفتگو ہوئی اور حکومت کے سیکیورٹی خدشات آئی سی سی کے سامنے رکھ دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں بھارت کا سیاسی طرز عمل، قومی کرکٹرز نے آئی سی سی کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے

بی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے وفد نے بنگلہ دیش کو دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کی تجویز دی، جس پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست بھی آئی سی سی کو دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

 آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے، گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

آئی سی سی بنگلادیش کے میچوں سے متعلق حتمی فیصلہ چند دنوں میں سنائے گی، کیونکہ بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا