محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری، پرویز الٰہی بھی بول پڑے

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری جمہوری عمل کے لیے خوش آئند پیش رفت ثابت ہوگی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر، کیا پی ٹی آئی عمران خان کے ہاتھ سے نکل رہی ہے؟

گفتگو کے دوران پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار پارلیمانی رہنما ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ان کی قیادت میں اپوزیشن ایوان میں مضبوط، مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود اچکزئی کی بحیثیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

عمر ایوب کی نااہلی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اسپیکر کا مؤقف تھا کہ جب تک معاملہ عدالت میں ہے قائد حزب اختلاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: محمود اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی کے لئے کتنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے پٹیشن واپس لیے جانے پر اسپیکر ایاز صادق نے محمود اچکزئی کی قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی