گل پلازہ آتشزدگی سانحہ: تاجروں کے الائنس نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے گل پلازہ میں بھڑکنے والی شدید آگ نے متعدد خاندانوں کو متاثر کردیا، واقعے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شعلوں پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آتشزدگی کے باعث سینکڑوں تاجروں کا روزگار خاکستر ہو گیا اور کئی گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ دوسرے روز بھی بے قابو، 6 افراد جاں بحق، 58 لاپتا، عمارت کے 2 حصے منہدم

واقعے پر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے کل یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے تاجروں کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ادھر تاجر رہنما عتیق میر نے بتایا کہ گل پلازہ کی آگ سے تاجروں کو تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، جہاں ہر دکان میں اوسطاً 25 سے 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادیوں کا سیزن اور عید قریب ہونے کے باعث نقصانات مزید سنگین ہیں، لہٰذا حکومت متاثرہ تاجروں کے لیے بولٹن مارکیٹ طرز کے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں کل یومِ مذمت اور یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 60 سے زیادہ لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائےگی، جبکہ تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار