پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے مالی سال 2024-25 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے نقد انعامات دیے۔ یہ تفصیلات حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، جن میں مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور کوچز کے انعامات کی مکمل تفصیل شامل تھی۔

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے دستاویزات کے مطابق، قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سب سے زیادہ رقم، یعنی 15 کروڑ 20 لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر دی گئی۔ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد انعام ملا۔ عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو عالمی ٹائٹل جیتنے پر 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام ملا، جبکہ سارک اسنوکر چیمپییئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد آصف کو 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔

علاوہ ازیں ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں مختلف کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام فراہم کیا گیا۔ ایشین جونیئیر اسکواش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے اور ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے نقد انعامات دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز

ایشین اوپن عالمی ٹائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ انعامات نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیے گئے بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کو مضبوط کرنے کی کوشش بھی ہیں۔ انعامات سے کھلاڑیوں کی محنت کی قدر بڑھے گی اور نئی نسل کو کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم