بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر قائل نہ کر سکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آئی سی سی نے آج ہنگامی بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے، جس میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کے مقامات میں تبدیلی نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر میچز کھیلنے سے معذرت کی ہے اور اس ضمن میں آئی سی سی مذاکرات کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی