9 ماہ خلا میں پھنسی رہنے والی ناسا کی خلا باز سنی ولیمز ریٹائر ہو گئیں

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث 9 ماہ تک خلا میں پھنسنے والی خلا باز سنی ولیمز نے 27 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2026 میں پہلا خلاباز اور 2035 تک مشن چاند پر اتارے گا، احسن اقبال

ناسا کے مطابق سنی ولیمز 27 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئیں اور وہ بدقسمت مشن ان کا خلا کا آخری سفر ثابت ہوا۔

سنی ولیمز اور ان کے ساتھی خلا باز بیری بُچ ولمور جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے جس کا مقصد بوئنگ کے نئے اسٹار لائنر کیپسول کی پہلی انسانی پرواز کی جانچ کرنا تھا۔ تاہم تکنیکی خرابی کے باعث دونوں خلا باز طے شدہ مدت سے کہیں زیادہ عرصے تک خلا میں پھنس گئے۔

اے ایف پی کے مطابق اس واقعے کے باوجود سنی ولیمز نے منگل کے روز ناسا کے ساتھ اپنے وقت کو ایک ناقابلِ یقین اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خلا میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

ناسا کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) جاتے ہوئے بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز میں پروپلشن سسٹم کے مسائل پیدا ہوئے جس کے باعث اسے واپسی کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا

ان تکنیکی خرابیوں کے بعد ناسا نے خلا بازوں کی واپسی کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی خدمات حاصل کیں جبکہ بوئنگ کو اس عمل سے الگ رکھا گیا۔

خلا بازوں کی بحفاظت واپسی

سنی ولیمز اور بیری ولمور۔

دونوں تجربہ کار خلا باز بالآخر مارچ 2025 میں اسپیس ایکس کے ذریعے بحفاظت زمین پر واپس آئے۔ بیری ولمور نے اسی سال اگست میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے اپنے بیان میں کہا کہ سنی ولیمز انسانی خلائی پرواز میں ایک راہ ہموار کرنے والی شخصیت تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی نے خلائی اسٹیشن پر اپنی قیادت کے ذریعے مستقبل کی خلائی تحقیق کی سمت متعین کی اور نچلے زمینی مدار میں کمرشل مشنز کے لیے راہ ہموار کی۔

شاندار خلائی کیریئر

ناسا کے مطابق سنی ولیمز نے اپنے کیریئر کے دوران 608 دن خلا میں گزارے جو کسی بھی ناسا خلا باز کی مجموعی مدت میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

اسٹار لائنر مشن کے باعث وہ طویل ترین واحد خلائی پروازوں کی فہرست میں بھی امریکی خلا بازوں میں چھٹے نمبر پر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

انہوں نے مجموعی طور پر 9 اسپیس واکس کیں جن کا دورانیہ 62 گھنٹے رہا۔ یہ کسی خاتون خلا باز کے لیے سب سے زیادہ اسپیس واک وقت ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ چوتھا طویل ترین ریکارڈ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار