کراچی: قدیم بستی صالح آباد کے ماہی گیروں کے سلگتے مسائل

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے قدیم جزیرے منوڑہ پر واقع صالح آباد ماہی گیروں کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک ہے جہاں کے رہائشیوں کی زندگی سمندر سے وابستہ ہے لیکن حالیہ برسوں میں ان کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ نہ صرف ان کے معاش بلکہ ان کی بقا کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

بڑے ٹرالرز کا سمندر میں جھاڑو پھیرنا،غریب ماہی گیروں کا معاشی استحصال

صالح آباد کے ماہی گیروں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بڑے ڈیپ سی ٹرالرز ممنوعہ جالوں کا استعمال کرتے ہوئے سمندر کی تہہ تک سے مچھلیوں کا صفایا کر دیتے ہیں جس سے صالح آباد کے چھوٹے ماہی گیروں کے ہاتھ کچھ نہیں لگتا۔

مزید برآں کشتیوں میں استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے مچھلی پکڑنے کی لاگت کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اکثر ماہی گیر نقصان کے ساتھ واپس لوٹتے ہیں۔

جزیرے پر واقع صالح آباد کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور یہاں پینے کے میٹھے پانی کی بھی شدید قلت ہے۔

لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے ٹینکرز پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مہنگے پڑتے ہیں۔

یہاں کوئی بڑا اسپتال بھی نہیں ہے اور مریضوں کو کشتی کے ذریعے کیماڑی اور پھر وہاں سے شہر کے اسپتالوں تک لے جانا پڑتا ہے جس دوران قیمتی جانیں ضائع بھی ہوجاتی ہیں۔

سمندر میں زہر گھولتا آلودہ پانی

کراچی کے ساحل پر بڑھتی ہوئی آلودگی کا براہ راست اثر صالح آباد پر پڑ رہا ہے۔ کیماڑی اور پورٹ قاسم سے نکلنے والا زہریلا پانی جزیرے کے گرد سمندری حیات کو ختم کر رہا ہے۔

سیاحت کے فروغ کے نام پر بعض اوقات مقامی ماہی گیروں کی نقل و حرکت اور ان کی کشتیوں کی پارکنگ (برتھنگ) کی جگہوں کو محدود کر دیا جاتا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے مقامی آبادی کو یہ ڈر رہتا ہے کہ انہیں ان کے آبائی گھروں سے ہی بے دخل کر کے یہاں ہوٹل یا کمرشل عمارتیں نہ بنا دی جائیں۔

غیر محفوظ کشتیوں پر نقل و حرکت

صالح آباد سے کیماڑی تک کا سفر کشتیوں کے ذریعے ہوتا ہے اور نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی یہ کشتیاں اکثر پرانی اور غیر محفوظ ہوتی ہیں۔

کیماڑی اور منوڑہ کی جیٹیز کی حالت بھی ابتر ہے جس کی وجہ سے بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو کشتی میں سوار ہونے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے مطمئن، اس پر سیاست نہیں چاہتے، شیرافضل مروت

پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، خواجہ آصف

محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا حکم نہ مان کر ہم تباہ ہوگئے، علی امین گنڈاپور

ایران امریکا مذاکرات میں مثبت پیشرفت، معاہدے کے لیے رہنما اصولوں پر اتفاق

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی

ویڈیو

عمران خان کے علاج پر کون سنجیدہ نہیں تھا؟ علیمہ خان کے خلاف چارج شیٹ

بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کی ہر سہولت دی جا رہی ہے، محسن نقوی

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کی عمران خان سے آج ملاقات کا امکان، قیادت اڈیالہ جیل روانہ

کالم / تجزیہ

سڑکیں بند کرنا کون سا احتجاج ہے؟

سعودی یومِ تاسیس: تاریخی بنیاد، معاصر سمت

پاکستان، انڈیا میچ اور سیاسی گرما گرمی