بھارت کے  بنگلورو ایئرپورٹ پر کوریائی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر بنگلورو کے کیمپی گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کوریائی خاتون مسافر نے گراؤنڈ اسٹاف کے اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ واقعہ پیر 19 جنوری کو پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عفان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایئر انڈیا سیٹس (Air India SATS) میں بطور گراؤنڈ اسٹاف کام کرتا تھا۔ یہ کمپنی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ اور کارگو سروسز فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت، قومی شوٹنگ کوچ پر کم عمر کھلاڑی سے جنسی زیادتی کا الزام

خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ کوریا جانے والی پرواز کے لیے امیگریشن کلیئرنس مکمل کر کے ٹرمینل کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران ایک مرد اہلکار نے اسے روکا اور ٹکٹ دکھانے کو کہا۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے چیک اِن سامان میں مسئلہ ہے اور اس سے بیپ کی آواز آئی ہے۔ اس نے خاتون کو یہ کہہ کر خوفزدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ عام اسکریننگ کاؤنٹر پر گئی تو وقت لگے گا اور فلائٹ چھوٹ سکتی ہے۔

 الگ تلاشی کے بہانے زیادتی

ملزم نے خاتون کو الگ تلاشی کے بہانے مردوں کے واش روم کے قریب لے جا کر مبینہ طور پر نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا۔ خاتون کے مطابق اس نے احتجاج کیا اور مزاحمت کی، مگر اس کے باوجود ملزم نے اسے گلے لگا لیا،  تھینک یو کہا اور وہاں سے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے

خاتون نے واقعے کے فوراً بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی، جس پر اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج نے الزام کی تصدیق کر دی

پولیس نے ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں ملزم کا قابلِ اعتراض رویہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد افان کو گرفتار کر لیا۔

ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا