نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈاؤوس میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ جناب سہاسک فوانگ کٹکیو کے ساتھ ایک سائیڈ لائن ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق، ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے: جدہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے اقتصادیات، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی سطح پر جاری صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانبوں نے 2 ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالہ کامیاب تاریخ پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔












