کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 21 ارب 53 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظور

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21 ارب 53 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے شہر کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیربلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات و کے ایم سی کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 409 خستہ حال سڑکوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کے 7  اضلاع میں 400 سڑکوں کی مرمت اور 9 سڑکوں کی مکمل تعمیر نو کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر مجموعی لاگت 12 ارب 57 کروڑ روپے آئے گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سڑکوں، نالوں اور اسٹریٹ لائٹس سے متعلق 8 ارب 53 کروڑ روپے کے اضافی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری، منصوبوں کی تکمیل کا ہدف 6 ماہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان