پاک فوج کی سُست میں زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امدادی کارروائیاں، خوراک اور طبی سامان روانہ

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چپورسن کے علاقے میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد پاک فوج نے سُست میں فوری اور مربوط امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت متاثرہ آبادی کے لیے خوراک، طبی امداد اور روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے آفیسر اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید

امدادی سرگرمیوں کا آغاز افیّت آباد مین بازار، سُست سے کیا گیا، جہاں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان مزدا گاڑیوں میں لاد کر دور دراز اور متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ یہ تیز رفتار اقدام اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ امداد بروقت اور بلا تعطل مستحق خاندانوں تک پہنچ سکے۔

پاک فوج کے جوان مقامی سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں تاکہ لاجسٹکس کو مؤثر بنایا جا سکے اور امدادی سامان کی منصفانہ تقسیم یقینی ہو۔ یہ امدادی مہم ہنگامی حالات میں پاک فوج کے انسانی ہمدردی پر مبنی کردار اور سول۔ملٹری تعاون کی عملی مثال ہے۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پاہل میں پاک فوج کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا