وزیراعظم وطن واپسی پر غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، رانا ثنااللہ

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے وزیراعظم وطن واپسی پر غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے، اس کی کراچی کی ترقی سے متعلق دلچسپی ہے، پیپلز پارٹی بھی بڑی سیاسی جماعت ہے اور سندھ میں برسراقتدار ہے، ملکی بہتری کے لیے اپنی اپنی تجاویز اور بات کرنے کا حق ان دونوں جماعتوں کو حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس پر دستخط، پاکستان کی اصولی اور فعال سفارت کاری کا اظہار

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم چونکہ کراچی میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، کراچی کے بلدیاتی نظام اور کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کا ہمیشہ اپنا نکتہ نظر ہوتا ہے، اس پر ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی سے اختلاف بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی صرف تجویز دی ہے لیکن اس تجویز پر ابھی کسی نے بحث نہیں کی نہ فیصلہ کن انداز میں سوچا ہے، اگر اس پر بات بڑھتی ہے تو اس کو دیکھا جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے 18ویں ترمیم کو ناسور کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب تک مسلم لیگ ن کی قیادت بیٹھ کر اس پر کوئی پالیسی یا فیصلہ نہیں دیتی تو انفرادی طور پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتظامی معاملات میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، اس کے لیے سندھ حکومت کوشش بھی کر رہی ہے، اپوزیشن میں بیٹھے لوگوں کا کام ہے کہ وہ اختلاف کرتے ہیں اور اختلاف کے ذریعے کارکردگی کو زیر بحث لاتے ہیں، یہی تو جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لوگ بات کرتے ہیں، لوگوں کو اپنا مؤقف ثابت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن کسی کو اپنا مؤقف دوسرے پر مسلط کرنے کی اجازت ہونی چاہیے نہ یہ طریقہ کار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کہاں سے سب سے زیادہ کما کر دیتا ہے، وہاں پر جو امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی ہے وہ پورے ملک سے ہوتی ہے، اسی طرح سارے بینکوں کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہیں، وہ وہاں سے پے کرتے ہیں تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ سارے بینک کراچی میں ہی کام کر رہے ہیں، وہ پورے ملک سے کما رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کے لیے بیک ڈور ڈپلومیسی کا راستہ کھل گیا؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا، آج سینیٹ کے قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس نے بھی اجلاس میں بات کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی بات کی، ایک اور اپوزیشن رکن نے بھی بات کی، یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینا چاہیے۔

غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیراعظم وطن واپسی پر اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم ہوا ہے، کیوں نہیں کسی نے روکا اس ظلم کو، سپر پاور نے کیا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای اور پاکستان کے بعد ترکیہ کا بھی ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بہادر لوگوں نے اتنا ظلم برداشت کر کے اپنا وجود برقرار رکھا، فلسطینیوں پر بارود برسایا جا رہا تھا، 8 اسلامی ممالک نے جنگ بندی کے لیے کوشش کی، پاکستان بھی اس میں شامل تھا، پاکستان کو شامل ہونا بھی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے ایک امن فارمولہ دیا ہے، اس فارمولے کو غزہ امن معاہدے کا نام دیا گیا، اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بورڈ بنا ہے، اس بورڈ کے بننے سے اقوام متحدہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اقوام متحدہ نے پہلے کیا کر لیا، وہاں پر صرف بحث ہی ہوتی ہے، وہ بحث آگے بھی ہوتی رہے گی۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا ہے، یہ بات طے ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا، وہاں سے دہشت گردوں کی تشکیلیں آتی ہیں جنہوں نے ہمارے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا ہے، ہمارے جوانوں نے بھی دہشت گردوں کو ہزاروں کی تعداد میں جہنم واصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج ناکام ہوگا، سہیل آفریدی اس کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ 8 فروری سے پہلے مذاکرات کی طرف آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے