آزاد کشمیر میں شدید برف باری، ضلع باغ میں ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

آزاد کشمیر میں شدید برف باری نے گزشتہ کئی برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ضلع باغ کے علاقے ملوٹ میں برفانی طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ کئی عمارتیں اور گھر متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے نے پہاڑی و بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا

آزاد کشمیر میں حالیہ شدید برف باری کے باعث ضلع باغ کے نواحی علاقے ملوٹ میں ایک شخص برفانی طوفان کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ محکمہ شاہرات و تعمیراتِ عامہ کے مطابق تحصیل دھیرکوٹ کے گاؤں نیلہ بٹ میں مارکی کی عمارت گر گئی جبکہ چمیاٹی میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔

وزیر تعمیراتِ عامہ و مواصلات سردار ضیا القمر نے بتایا کہ برف باری اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ہنگامی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں اور بھاری مشینری و ضروری آلات ہنگامی رسپانس کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں برفباری کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، دھیرکوٹ میں عمارتیں گرنے سے نقصان

انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا اور سڑکوں کی بروقت بحالی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں قریبی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟