صدر مملکت نے گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق قانون سازی سمیت 7 بلز کی منظوری دے دی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شوہر کا بیوی کو گھورنا بھی جرم قرار، اس سے مراد کیا ہے؟

اس طرح ان قوانین کا باضابطہ قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ یہ قوانین تجارت، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی کا لڈو، آپ نے کھایا؟

منظور شدہ قوانین میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل 2026، نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026، ٹرانسفر آف ریلوے (ترمیمی) بل 2026، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2026، انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp