اسپین کا 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کی عدالت نے پاکستانی شہری کو 36 سال قید کی سزا سنادی

وزیر برائے امورِ مہاجرت ایلما سائز نے کہا ہے کہ یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس ایک نمایاں فیصلہ ہے۔

ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی وی ای سے گفتگو کرتے ہوئے ایلما سائز نے بتایا کہ قانونی حیثیت حاصل کرنے والے افراد ملک کے کسی بھی حصے اور کسی بھی شعبے میں کام کرنے کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے مہاجرت کے مثبت اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسپین میں پہلے سے موجود افراد کو تسلیم اور باعزت مقام دینا چاہتی ہے۔

ان کے مطابق یہ تعداد اندازوں پر مبنی ہے اور ممکنہ طور پر پانچ لاکھ کے لگ بھگ افراد اس اقدام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزارتِ مہاجرت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ان افراد کو دی جائے گی جو کم از کم 5 ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور جنہوں نے 31 دسمبر 2025 سے قبل بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیے: اسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 39افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اس عمل میں درخواست گزاروں کے وہ بچے بھی شامل ہوں گے جو پہلے ہی اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ وزیر مہاجرت نے بتایا کہ درخواستیں اپریل میں وصول کی جائیں گی جو جون کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

یہ صدارتی حکم نامہ پارلیمنٹ کی منظوری کا محتاج نہیں ہوگا جہاں سوشلسٹ جماعت کی قیادت میں قائم حکومتی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہیں۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ اسپین کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے باعث پنشن اور فلاحی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے مہاجرت کی ضرورت ہے۔

مہاجرت کے حوالے سے اسپین کی نسبتاً کھلی پالیسی یورپی یونین کے کئی ممالک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے امیگریشن مخالف بیانیے کے بڑھتے رجحان سے واضح طور پر مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا

واضح رہے کہ اسپین یورپ کے مہاجرتی بحران کے اگلے محاذ پر ہے جہاں ہر سال ہزاروں غیر قانونی تارکینِ وطن مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری آئی لینڈز پہنچتے ہیں۔

تاہم 2025 کے دوران اسپین میں غیر قانونی آمد میں 40 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ بحرِ اوقیانوس کے خطرناک راستے سے آنے والے تارکینِ وطن کی تعداد میں نمایاں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’یورپی تحفظاتی پروگرام‘ کے لیے بڑی کامیابی، اسپین میں نایاب گینڈے کی پیدائش

قومی ادارہ برائے شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین کی مجموعی آبادی 4 کروڑ 94 لاکھ ہے جن میں سے 70 لاکھ سے زائد افراد غیر ملکی شہری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے