غزہ کی 5 سالہ شہید بچی کی کہانی پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کی آسکر میں نامزدگی

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیونس کی ہدایتکارہ کاوتر بن ہانیا کی فلم The Voice of Hind Rajab کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اے آر رحمان پر آسکر یافتہ گانے ’جے ہو‘ کا کریڈٹ چھیننے کا الزام ، حقیقت کیا ہے؟

فلم 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جو 29 جنوری 2024 کو غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے دوران اپنے خاندان کی کار میں محصور ہوکر شہید ہو گئی تھی۔ ہند اپنی فیملی کے ساتھ شمالی غزہ سے فرار ہو رہی تھی جب حملے کا نشانہ بنی، اور قریباً 2 ہفتے کے بعد اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔

فلم کی کہانی ہند کے آخری لمحات پر مبنی فون کال پر مرکوز ہے، جس میں اس نے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے مدد کی اپیل کی تھی۔ یہ کال بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر غصہ اور انصاف کے مطالبات کو ہوا دی۔ ہند تک پہنچنے والے 2 پیرا میڈکس بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:آسکر یافتہ فلم کے کارکن اسرائیلی آباد کار کے ہاتھوں قتل

اگرچہ اسرائیلی فوج نے ذمہ داری سے انکار کیا، لندن کی تحقیقاتی تنظیم Forensic Architecture  کے مطابق ہند کی کار پر سیکڑوں گولیاں چلائی گئیں اور ایک اسرائیلی ٹینک بھی قریب دیکھا گیا تھا۔ فلم ستمبر 2025 میں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بار پیش کی گئی تھی اور بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی