اسلام آباد کی جسٹس کمیٹی کا اہم اجلاس، اہم فیصلوں کا امکان

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی جسٹس کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 1:30 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں ماڈل جیل، جیل اصلاحات، سیف سٹی پراجیکٹ، امن و امان اور مفرور ملزمان کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ و سیشن ججز بھی شریک ہوں گے۔ اسلام آباد کے آئی جی بھی اجلاس میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز مستقل، 2 کو 6 ماہ کی توسیع

جسٹس کمیٹی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور منصوبے میں درپیش مسائل کے ساتھ متوقع تکمیل کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی اور نیشنل پرزن ریفارم ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیف سٹی پراجیکٹ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ و فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور جج صاحبان کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی اجلاس میں لیا جائے گا۔

پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی، چالانوں کی صورتحال اور سزاؤں و بریت سے متعلق رپورٹس بھی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ مفرور ملزمان اور عدالتی مفروروں کی مکمل، تصدیق شدہ فہرست پیش کرنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟

اجلاس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری اور عدالتوں میں پیشی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات، اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اور امن و امان کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل طریقہ کار کے مؤثر استعمال پر بھی بات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم