اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 2,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک دن کی بھاری فروخت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جہاں پہلے نصف تجارتی سیشن کے دوران کے ایس سی 100  انڈیکس میں 2,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دوپہر 12 بجے، کے ایس ای بینچ مارک انڈیکس 184,951.80 پر تھا، جو 2,613.68 پوائنٹس یعنی 1.43 فیصد اضافے کا عکاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 188 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان دیکھنے میں آیا، جن میں کمرشل بینک، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔

اٹک ریفائنری، حبکو، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی سدرن، سوئی ناردرن، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے بڑے انڈیکس والے اسٹاک گرین زون میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید اور وسیع پیمانے پر فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس میں بڑی کمی ہوئی اور حالیہ منافع ختم ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

سرمایہ کاروں کا جذبہ اہم کارپوریٹ آمدنی کی توقعات کے مایوس کن نتائج، قیاس آرائی کی پوزیشنز کی بندش اور وسیع پیمانے پر منافع نکالنے کی وجہ سے تیزی سے خراب ہوا۔

کےایس سی 100 انڈیکس 6,042.27 پوائنٹس یعنی 3.21 فیصد کی کمی کے ساتھ 182,338.12 پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، جمعہ کی ابتدائی ایشیائی مارکیٹ میں اسٹاک میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے نئے بند ہونے سے بچنے کے لیے 2 جماعتوں کے معاہدے کی حمایت کی اور اعلان کیا کہ وہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ کے لیے اپنی نامزدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

ایشیا  پیسیفک کے جاپان کے علاوہ ایم ایس سی آئی کے وسیع انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، اور یہ گزشتہ دنوں کی کمی کو بڑھاتے ہوئے 0.2 فیصد نیچے رہا، حالانکہ یہ اپنی حالیہ 3 سالہ بہترین ماہانہ کارکردگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: یو بی ایل سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی، اسٹاک ایکسچینج 186000 پوائنٹس کی نئی بلندی پر

جمعرات کو وال اسٹریٹ اسٹاکس میں کمی آئی، جب مائیکروسافٹ کی غیر متوقع آمدنی نے خدشات بڑھا دیے کہ آیا ان کی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کامیاب ہو گی یا نہیں، ایس اینڈ پی 500 0.1 فیصد نیچے بند ہوا، اور نیسڈیک کمپوزٹ 0.7 فیصد گر گیا۔

ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً ایک تہائی کمپنیوں نے رپورٹنگ کی ہے، جن میں سے 76 فیصد نے آمدنی کے تخمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، آمدنی کا سیزن اب تک بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے مخلوط رہا ہے جو انڈیکس پر غالب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟