عمران خان کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور علامہ ناصر عباس سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اسپتال لایا گیا مگر صحت سے متعلق کچھ بتایا نہیں جا رہا، اپوزیشن اتحاد کا اظہار تشویش

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز آج صبح سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں اور کل رات 3 بجے تک اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں اور یہ نظام فسطائیت کا بدترین نمونہ پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 دن تک کہا جاتا رہا کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور ان کے عملے سے ملاقات ہوئی لیکن تسلی بخش جواب ابھی تک حاصل نہیں ہوا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس نظام میں کوئی انسانیت نظر نہیں آتی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ بند لفافے میں عمران خان اور ان کی بہنوں کو دے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ سامنے آئے گی تو خاندان فیصلہ کرے گا کہ کس ڈاکٹر کو دکھایا جائے اور کیا اقدام کیا جائے۔

مزید پڑھیے: عمران خان کو اسپتال لائے جانے کے حوالے سے کابینہ کو پیشگی اطلاع دینا ضروری نہیں تھی، رانا ثنااللہ

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں بہنیں اور رفقا آتے رہے اور بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ناحق قید اور جھوٹی سزائیں ختم کی جائیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آج پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہو گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

’یہ نظام جدوجہد کے ذریعے گرایا جائے گا‘

دوسری جانب علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اس وقت بزرگ اور خواتین سب جیلوں میں ہیں اور یہ نظام جدوجہد کے ذریعے گرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں رکھنا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وہ اثاثہ ہیں جو تمام صوبوں کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔ مظلوم کا ساتھ دینا اللہ کو پسند ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے پر حکومت کو اہلخانہ کو بروقت آگاہ کرنا چاہیے تھا لیکن یوٹیوبرز کا پروپیگنڈا بھی درست نہیں، عمار مسعود

علامہ ناصر عباس نے بھی کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

افغانستان: طاقت، وسائل اور عہدوں پر قندھاری قیادت کی اجارہ داری، طالبان حکومت کے خلاف نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا