پمز اسپتال سے واپسی کے بعد عمران خان کی صحت کیسی ہے؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے انہیں پمز اسپتال لایا گیا تھا، اب وہ صحت مند ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معمولی سا پروسیجر تھا جو ہوگیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چیک اپ کے لیے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال لایا گیا، تاہم اس سارے معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش لاحق ہے، اس لیے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔

مزید پڑھیں: پمز میں عمران خان کا معائنہ کیسے ہوا؟ اسپتال انتظامیہ نے تفصیلات جاری کردیں

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہے، اور حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی