باجوڑ میں سرحد پار دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 14 خوارج ہلاک

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے ہونے والی ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران 14 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے افغانستان کو اپنی بنیادی آپریشنل پناہ گاہ بنا رکھا ہے، جہاں سے پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، بھرتی، رابطہ کاری اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کو درپیش خطرہ اب محض بکھرے ہوئے عناصر تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک منظم سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورک کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کو افرادی قوت، لاجسٹک سپورٹ اور محفوظ نقل وحرکت کے لیے افغان سرزمین پر انحصار حاصل ہے، جسے وہاں موجود سازگار ماحول مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

افغان عبوری انتظامیہ کی جانب سے ان نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا دہشتگرد عناصر کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر افغانستان نے حملہ کیا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اقوام متحدہ بھی اس امر کی تصدیق کر چکی ہے کہ افغانستان میں ایک درجن سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، جو اسے علاقائی دہشت گردی کا مرکز ثابت کرتی ہیں۔

ان تنظیموں کی موجودگی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق خوارج دہشت گرد افغانستان میں اپنے خاندانوں کے ساتھ کھلے عام مقیم ہیں، کمزور نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تشدد کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

ان کی سرحد پار کارروائیاں پاکستانی ریاست کے خلاف واضح دشمنی کو بے نقاب کرتی ہیں۔

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی اسلحہ اور جدید جنگی سازوسامان بھی دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگ رہا ہے، جو پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

اس اسلحے کی دستیابی نے خطرات کی شدت اور دائرہ کار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا افغانستان میں جامع حکومت پر زور، دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

باجوڑ میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت زیرو ٹالرنس پالیسی کا واضح پیغام ہے، ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ دہشتگردی کے لیے کسی قسم کی جگہ باقی نہ رہنے دی جائے۔

پاکستان اپنی سرحدوں، عوام اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے خوارج کے ناسور کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘