پانی کو جنگی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صدر اور وزیرِ اعظم

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے، اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

ویٹ لینڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے ویٹ لینڈز کے تحفظ اور پائیدار انتظام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1971 کے رامسر کنونشن کا فریق ہے، جس کا مقصد موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے ویٹ لینڈز اور ان کے وسائل کا تحفظ اور پائیدار استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چناب پر بھارت کی نئی فتنہ گری: پانی کو ہتھیار بنانا قابل قبول نہیں، شیری رحمان

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ویٹ لینڈز کی تباہی، تاریخی آبی دباؤ اور سمندری سطح میں اضافے کے باعث صوبہ سندھ کو غیر متناسب بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہداتی نظام، بشمول ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے تبادلے کی معطلی، اعتماد اور پیش بینی کو نقصان پہنچاتی ہے، جبکہ موسمی دباؤ کے تناظر میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ 1960 کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ممالک کے درمیان پانی کے وسائل کے منصفانہ، قانونی اور پرامن استعمال کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، بلاول بھٹو

وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کے آبی وسائل، جن میں جھیلیں، گلیشیئرز، اندرونی آبی ذخائر، ساحلی اور مینگروو حیاتیاتی تنوع شامل ہیں، ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آبی نظم و نسق کے لیے نہایت اہم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز