اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ نہ ہو سکی، ذمہ داری وزارت نجکاری کو سونپ دی گئی، خواجہ آصف

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق حکومتی کوششوں میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی ہے، حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جس پر یہ معاملہ اب وزارتِ نجکاری کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیٹر شہادت اعوان کے سینیٹ میں کیے گئے سوال کا تحریری جواب دے دیا۔ سوال میں استفسار کیا گیا تھا کہ آیا حکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کی کسی تجویز پر غور کر رہی ہے، اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجوہات اور متوقع فوائد کیا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس: موجودہ ملازمین کہاں جائیں گے؟

خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ حالیہ آؤٹ سورسنگ عمل کے دوران ابتدائی طور پر حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اوپن اور مسابقتی بولی کے ذریعے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس عمل میں صرف ایک ہی بولی موصول ہوئی، جسے ریزرو پرائس کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا، یوں یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

وزیرِ دفاع کے مطابق اس کے بعد حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر آؤٹ سورسنگ کا آپشن اپنایا، جو انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت کیا گیا، مگر یہ طریقہ کار بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔

جواب میں مزید بتایا گیا کہ ان تمام ناکام کوششوں کے بعد اب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ باضابطہ طور پر وزارتِ نجکاری کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایئرپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کرادیا

ذرائع کے مطابق حکومت ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کو مالی وسائل میں بہتری، انتظامی کارکردگی کے فروغ اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم قرار دیتی ہے، تاہم عملی سطح پر بولی کے معیار اور شفافیت سے متعلق چیلنجز تاحال حائل ہیں۔

وزارتِ نجکاری کو منتقلی کے بعد امکان ہے کہ ایئرپورٹ کی نجکاری ہو سکے گی البتہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اداروں اور قومی اثاثوں کی نجکاری کی فہرست میں ابھی تک اسلام آباد ایئرپورٹ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز