بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن،  جلد شیرازہ بکھر جائے گا: قائم مقام صدر آزاد کشمیر

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں، مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے اُس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ جلد بھارت کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائےگا، وزیر امور کشمیر امیر مقام کا عزم

چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ بھارت جس طرح مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے اُس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ جلد بھارت کا شیرازہ بکھر جائے گا اور مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیر کی نہتی عوام پر گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر ہندوستان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر پرعام تعطیل، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو۔ لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں اور کشمیریوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑااور نہ ہی وہ اپنے موقف سے دستبردار ہونگے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کا امتحان بھی ہے۔ بھارت نے 5اگست 2019کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کی جو مذموم کوشش کی، وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جارہا ہے

عالمی برادری اس غیر قانونی اقدام کو مسترد کرے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا پیدایشی حق، حقِ خودارادیت دلوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کی عوام سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کریں اور انہیں یہ یقین دلا دیں کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے زیر نہیں کر سکتا اور ہم اُن کی حق خوداریدیت کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ