’کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے سوالات پر طیش میں آ گئے

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے سوالات پر طیش میں آ گئے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے پر ناکامی کے سوال پر جھُنجَھلا کر کہا ’کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے‘؟

اسلام آباد میں منعقدہ اسلامک کیپٹل مارکیٹس نامی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی معاشی ترقی پر زوردار بھاشن دینے کے بعد جب وزیر خزانہ وہاں سے جلدی میں روانہ ہوئے تو چلتے چلتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، ایک صحافی نے پوچھا ’آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پا رہے‘، ہنس کر ٹالتے اور تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے اسحاق ڈار کے قدم اس وقت رک گئے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ’کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے‘؟ اس پر انہوں نے پر جھُنجَھلا کر کہا ’کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے‘؟

گاڑی میں براجمان ہونے سے پہلے دروازہ تھامتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ’آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، ہم نے ہر عالمی ادائیگی کی ہے‘۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور