ترلائی حملہ آور کی تربیت افغانستان میں ہونے کا انکشاف، سرحد پار متعدد سفر بھی کیے

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ مستند معلومات کے مطابق حملہ آور نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی اور وہ متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا تھا اور حال ہی میں افغانستان سے واپس آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک ہلاک، 3 گرفتار

افغانستان میں قائم مختلف خوارج گروہ، جو طالبان حکومت کی سرپرستی میں سرگرم ہیں، خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حکومتی مؤقف کے مطابق پاکستان میں ہونے والے ہر دہشت گرد حملے کا کسی نہ کسی طور افغانستان اور بھارت سے تعلق پایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوری قوم ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ مساجد اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے جیسے گھٹیا اور بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں