ٹیم کی جیت پر خوش ہوں، اندازہ نہیں تھا کہ آج ایسی اننگز کھیل پاؤں گا، فہیم اشرف

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلی جانے والی ہر اننگز اپنی اہمیت رکھتی ہے اور ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ اندازہ نہیں تھا کہ آج ایسی اننگز کھیل پاؤں گا۔

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب رہی، کرکٹ میں یہ ممکن نہیں کہ ہر کھلاڑی ایک ہی دن بہترین کارکردگی دکھائے، جو آج نہ کر سکے وہ آئندہ میچز میں ضرور بہتر کھیل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: محسن نقوی نے قومی ٹیم کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں سے منسوب کردی

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ وکٹیں جلدی گرنے کی وجہ سے دباؤ کی صورتحال پیدا ہوئی اور ٹیم کو مضبوط شراکت کی ضرورت تھی، اگر اچھی پارٹنرشپ بن جاتی تو حالات مختلف ہوتے، ابتدا میں پچ پر اسپن تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ فاسٹ بولرز کے لیے مددگار ہوتی چلی گئی۔

انہوں نے اپنی اننگز کے حوالے سے کہاکہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی اننگز کھیل پائیں گے، اگرچہ رنز بنانا مشکل ہو رہا تھا مگر انہوں نے دباؤ محسوس نہیں کیا، یہ اننگز ان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی یادگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور ملک کے لیے اچھی کارکردگی ہمیشہ یاد رہتی ہے، اگر بولنگ کا موقع نہ بھی ملے تو اس سے فرق نہیں پڑتا، اصل بات یہ ہے کہ جب بھی موقع ملے اپنی ذمہ داری نبھائی جائے۔

فہیم اشرف نے کہاکہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ ان کی بہترین اننگز ہے، وہ فیلڈنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور شائقین سے اپیل کی کہ ٹیم کو سپورٹ کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ پاکستان کے لیے مزید خوشیاں لائی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے، جبکہ آج کے میچ میں فہیم اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ پاکستان: سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

طالبان نے افغان عوام کو دہشتگردوں کے لیے قربان کر دیا، سربراہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ احمد مسعود

افغانستان: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف ہلاک

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جائز اور ضروری ، بھارتی الزامات شرمناک حد تک منافقانہ ہیں، وزارت خارجہ

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

اللہ سے مشورہ کرنے اور اپنے معاملات اسی کے سپرد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے