انتخابات میں کامیابی پر ’تیستا میگا منصوبہ‘ مکمل کریں گے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اعلان

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما طارق رحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات میں کامیاب ہوئی تو طویل عرصے سے زیرِ بحث تیستا دریا میگا منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات: نوجوان امیدواروں کی بھرمار، پرانی سیاست کا توازن بدلنے لگا

وی نیوز کے نمائندے کے مطابق طارق رحمان نے نیل فاماری کے علاقے بورو ماتھ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی اولین ترجیحات میں پانی کا بہتر انتظام، زرعی ترقی اور شمالی بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع شامل ہو گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو عوام اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

طارق رحمان نے کہا کہ آنے والے انتخابات محض نمائندے چننے کا عمل نہیں بلکہ یہ ملک کی ازسرِ نو تعمیر اور عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کا موقع ہیں۔ ان کے مطابق بی این پی تھاکرگاؤں، نیل فاماری، دیناج پور اور پنچ گڑھ جیسے اضلاع کو صنعتی اور زرعی صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جبکہ نیل فاماری کو مرکزی زرعی زون بنایا جائے گا۔

انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام کے منصوبوں کو تیز کیا جائے گا، جبکہ سعیدپور ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کا ہوائی اڈہ بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا بھارتی سرحد کے ساتھ فینی میں ڈیم تعمیر کرنے کا وعدہ

خوراک کے تحفظ پر بات کرتے ہوئے طارق رحمان نے کہا کہ بی این پی کی حکومت بنگلہ دیش کو غذائی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ سماجی بہبود کے حوالے سے انہوں نے خواتین کے لیے خصوصی تربیتی مراکز قائم کرنے اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے منصوبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو سطح پر سہولت کے لیے ’فیملی کارڈ‘ اور کسانوں کے لیے ’زرعی کارڈ‘ متعارف کرائے جائیں گے، جن کے ذریعے آسان قرضوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔ اس کے علاوہ 10 ہزار ٹکہ تک زرعی قرضے معاف کرنے اور بعض مائیکرو کریڈٹ قرضوں کی ذمہ داری حکومت پر لینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

جلسے کی صدارت نیل فاماری ضلع بی این پی کے کنوینر میر سلیم فاروق نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ضلع کے رکن سیکریٹری ایس ایم سیف اللہ روبیل نے انجام دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا