ٹی20 ورلڈ کپ کا تیسرا میچ: بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا میچ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی، روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک

ممبئی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یو ایس اے کے بولرز نے پاور پلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کے 4 اہم بیٹرز کو آؤٹ کر دیا۔

ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے، تلک ورما 25 جبکہ شیوم دوبے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے نتیجے میں 77 رنز پر بھارت کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔

مشکل صورتحال میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔

مزید پڑھیں: ٹیم کی جیت پر خوش ہوں، اندازہ نہیں تھا کہ آج ایسی اننگز کھیل پاؤں گا، فہیم اشرف

انہوں نے 49 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت بھارت نے قابلِ دفاع اسکور قائم کیا۔

یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے