وی نیوز رپورٹرز: سراج الدین، زنیرہ رفیع، لقمان شاہ، غالب نہاد
پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے عوام نے 8 فروری کو پاکستان تحریکِ انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، جسے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے ’پی ٹی آئی کے جعلی بیانیے کا جنازہ‘ قرار دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ عوام نے اپنے روزگار، امن اور استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے ہڑتال کو نظرانداز کیا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہ کر وفاداری کا ثبوت دیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ پورے ملک نے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا اور شہریوں نے معمول کے مطابق کاروبار اور زندگی جاری رکھ کر ہڑتال کو ناکام ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہڑتال کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا اور شہریوں نے اپنی دکانیں کھول کر واضح کر دیا کہ وہ ہڑتال کے پیچھے نہیں ہیں۔
پشاور کے عوام نے آج پی ٹی آئی کے جعلی بیانیے کا جنازہ نکال دیا، امیر مقام
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج پشاور کے عوام نے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیے کا جنازہ نکال دیا۔
پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے عوام کے ذہن بدل دیے اور فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے بہادرانہ فیصلوں نے دشمن کو شکست دی۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی کال پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ناکام، شہر بھر میں بازار معمول کے مطابق کھلے جبکہ ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔ pic.twitter.com/nZuqCKZhiT
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک کی خاطر لازوال قربانیاں دے رہی ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہ کر وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔
’مسلم لیگ ن ایک بار پھر پشاور کو اپنا مضبوط گڑھ بنائے گی‘
وفاقی وزیر نے پشاور کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے جعلی بیانیے کے جنازے نکال دیے اور عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے عوام کی خوشحالی کو نواز شریف اور شہباز شریف کے ایجنڈے کے ساتھ جوڑا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بار پھر پشاور کو اپنا مضبوط گڑھ بنائے گی۔
امیر مقام نے آخر میں واضح کیا کہ خیبر پختونخوا ملک کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
جعلی بیانیے کا دور ختم ہو چکا ہے، وزیر امور کشمیر
وفاقی وزیر نے صوبے کے لوگوں کے امن اور روزگار کے مطالبات کو سراہا اور کہاکہ جعلی بیانیے کا دور ختم ہو چکا ہے، 8 فروری کی ہڑتال پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
امیر مقام نے دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک آواز بنانا ہوگی اور اپنے اداروں کو بدنام کرنے سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی کا خاتمہ، ہم ہمیشہ فوج کی مدد لیتے ہیں اور ہماری قوم کا جذبہ بھارت کہاں سے لا سکتا ہے۔
پہلی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ ’پہیہ جام‘ کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ ’پہیہ جام‘ کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی کال کو سختی سے رد کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے اتوار کے روز بھی گہما گہمی برقرار رہی۔
پورے ملک نے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا، مراد علی شاہ
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک نے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور ملک ہڑتال کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا۔
یہ بات انہوں نے مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد خطاب میں کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتوار کو شہریوں نے اپنی دکانیں کھول کر یہ واضح کر دیا کہ وہ ہڑتال کے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے سانحے پر کراچی کے عوام کے افسردہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔
سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ نمائش میں کئی دوست ممالک نے اسٹالز لگائے اور اپنی مصنوعات پیش کیں، جبکہ کراچی میں عمارتوں کے سروے کا بھی انتظام کیا گیا۔
مزید پڑھیں: 8 فروری احتجاج: ملک بھر میں پہیہ چلتا رہا جبکہ اپوزیشن قیادت غائب رہی
وزیراعلیٰ سندھ نے کے فور منصوبے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شروعات 10 سے 11 سال قبل ہوئی اور اس حوالے سے وہ خود ذمہ داری لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے مین لائن کے کام کی ذمے داری خود سنبھالنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ایک شخص نے 3 سے 4 سال کے لیے کے فور پر کام روک دیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دعویٰ
تحریک کے مطابق آج پورے ملک میں عوام نے حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا اور جعلی نظام کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تحریک نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک نے آگے کا لائحہ عمل بھی پیش کیا اور کہا کہ اب ملک بھر میں مشعل بردار ریلیز نکالی جائیں گی، جس میں عوام کو حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔ مشعل بردار ریلیز نہ صرف روشنی بلکہ عوام کی اتحاد اور تحریک کے عزم کی علامت ہوں گی۔
ہڑتال کی کامیابی یا ناکامی کا جائزہ شہر بہ شہر جائزہ
ملک میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کے ساتھ ساتھ پہیہ جام ہڑتال کی کال تھی، مگر پشاور سمیت ملک کے بڑے شہر معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ لاہور میں لوگ بسنت بنانے میں مصروف رہے۔
کوہاٹ: پی ٹی آئی کی ہڑتال عوام نے مسترد کر دی
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ترجمان شفیع جان کے آبائی حلقے کوہاٹ میں بھی تحریکِ انصاف کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی۔ شہر اور اس سے ملحقہ تمام بازار معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ شہری خرید و فروخت میں مصروف نظر آئے۔
شفیع جان کے آبائی حلقہ کوہاٹ میں پی ٹی آئی کی کال پر ہڑتال ناکام!
شہر اور تمام ملحقہ بازار معمول کے مطابق کھلے، لوگ خرید و فروخت میں مصروف۔ pic.twitter.com/OJEPsISijM— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
کاروباری مراکز میں سرگرمیاں جاری رہیں اور عوامی زندگی پر ہڑتال کے کوئی اثرات مرتب نہ ہو سکے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں نے احتجاجی کال کو خاطر میں نہیں لایا۔
گجرات میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو پنجاب کی عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
گجرات شہر میں کاروباری مراکز کھلے رہے، دکانوں اور مارکیٹوں میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی حسبِ معمول رواں دواں رہی جس سے یہ ثابت ہوا کہ عوام نے ہڑتال میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو پنجاب کی عوام نے مسترد کر دیا۔
گجرات کے کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق بحال۔ pic.twitter.com/5Vn9esibDG— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
شہریوں کے مطابق ہڑتال کی کال کے باوجود روزمرہ زندگی متاثر نہیں ہوئی اور عوام نے امن، استحکام اور معاشی سرگرمیوں کو ترجیح دی۔
سکھر میں تاجر برادری پی ٹی آئی کے احتجاج سے لاعلم
سکھر میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو تاجر برادری نے مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔
8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال! سکھر کی تاجر برادری پی ٹی آئی کے احتجاج سے مکمل لاعلم نکلی۔
کاروبار زور و شور سے جاری، معمولاتِ زندگی حسبِ معمول رواں دواں۔ pic.twitter.com/UdktlXOFk3— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
شہر بھر میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں، کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی جس سے یہ ہڑتال غیر مؤثر ثابت ہوئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سکھر میں زندگی حسبِ معمول رواں دواں ہے اور عوام نے ہڑتال یا احتجاج کے بجائے اپنے روزمرہ معاملات کو ترجیح دی۔
راولپنڈی میں ٹریفک رواں دواں
راولپنڈی میں تمام مارکیٹیں کھلی ہیں اور مری روڈ، آئی جے پی روڈ، پشاور روڈ اور صدر مال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ صدر، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ سمیت تمام بڑے بازار کھلے رہے، جبکہ تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی کال مسترد کر دی۔ صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
راولپنڈی: پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کال غیر مؤثر، تمام بازار اور ٹریفک معمول کے مطابق، تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کو مسترد کر دیا۔
احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے کوئی لائحہ عمل جاری نہیں کیا، مقامی تنظیم بھی اس سے لاعلم نکلی۔ pic.twitter.com/1PP8837qkz— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
تاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مری روڈ پر پولیس نفری تعینات ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں الیکٹرک اور گرین بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 فروری کو الیکشن دھاندلی کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام احتجاج!
پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ میں رش معمول کے مطابق برقرار۔ مزید صورتحال جانتے ہیں لقمان شاہ سے pic.twitter.com/tPUeMaLYnJ— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
تحریکِ انصاف کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو راولپنڈی کی عوام اور تاجر برادری نے مسترد کر دیا۔ شہر کے اہم ترین تجارتی مرکز راجہ بازار میں تمام دکانیں حسبِ معمول کھلی رہیں اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر جاری رہیں۔
بازار میں خریداروں کی آمد و رفت معمول کے مطابق رہی جبکہ ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں دیکھی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ ہڑتالوں کے بجائے امن، استحکام اور روزگار کے تسلسل کے حامی ہیں۔
راولپنڈی کی عوام نے پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال مسترد کر دی! پنڈی کے اہم تجارتی مرکز راجہ بازار میں تمام دکانیں حسبِ معمول کھلی ہیں۔ تازہ ترین صورتحال جانتے ہیں نمائندہ وی نیوز لقمان شاہ کی اس رپورٹ میں۔ pic.twitter.com/53gEIycp51
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن احتجاجی ہڑتال کے باوجود لال حویلی اور گرد و نواح میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ علاقے میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں مکمل طور پر کھلی رہیں جبکہ خریداروں کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق دیکھی گئی۔
تاجروں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اپنے کاروبار کھلے رکھے اور روزمرہ کی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی قسم کا دباؤ یا زبردستی دیکھنے میں نہیں آئی۔
پی ٹی آئی کی 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باوجود لال حویلی میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری! تمام دکانیں مکمل طور پر کھلی ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں pic.twitter.com/dIuvJ2Dxfx
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی 8 فروری کی ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے کیا تیاریاں کر رہی ہے؟
تحریکِ انصاف کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال مری روڈ، راولپنڈی میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ علاقے میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں جبکہ خرید و فروخت اور روزمرہ سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
مری روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق دیکھی گئی، عوام نے ہڑتال کی کال کو خاطر میں نہیں لایا۔ شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار کے تسلسل اور امن و امان کو ترجیح دیتے ہیں۔
صورتحال کے مطابق مری روڈ پر زندگی رواں دواں ہے اور ہڑتال کے کوئی اثرات نظر نہیں آئے۔
مری روڈ، راولپنڈی کی تازہ ترین صورتحال: پی ٹی آئی کی کال پر ہڑتال مکمل ناکام! تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں۔ pic.twitter.com/SRpk8BaVsP
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
راولپنڈی پولیس کے مطابق شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور شہر بھر میں سخت انتظامات نافذ ہیں۔ 4300 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہر کے 82 مقامات پر خصوصی پکٹس قائم ہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، غیر قانونی اجتماع، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
راولپنڈی کی عوام نے پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال مسترد کر دی! پنڈی کے اہم تجارتی مرکز راجہ بازار میں تمام دکانیں حسبِ معمول کھلی ہیں۔ تازہ ترین صورتحال جانتے ہیں نمائندہ وی نیوز لقمان شاہ کی اس رپورٹ میں۔ pic.twitter.com/53gEIycp51
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
کوئٹہ: ہڑتال کے بعد شہر کی صورتحال معمول پر، اہم سڑکیں کھل گئیں
کوئٹہ میں جاری ہڑتال کے بعد شہر کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ پولیس نے شہر کے مختلف اہم راستوں کو کھولا ہے تاکہ عوام اور تجارتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
کھولی جانے والی اہم سڑکوں اور علاقوں میں بی اے مال، المو ایئرپورٹ، ایئر پورٹ ٹرن، پشین اسٹاپ، اسپینی روڈ، خیزی چوک، جبل نور، سرکی روڈ، اخترمحمد روڈ، سیٹلائٹ، کوچلاک کے 3 مختلف پوائنٹس، سونا خان، جٹک اسٹاپ اور ڈاکانی بابا چوک شامل ہیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 فروری کو شٹر ڈاؤن و پہیہ جام احتجاج! اسلام آباد جی 11 کے کاروباری مراکز معمول کے مطابق بحال! pic.twitter.com/wx665Et5PP
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
پولیس اب مغربی بائی پاس پر سرگرم ہے اور وہاں بھی راستے کھولنے کی کارروائی جاری ہے۔
حفاظتی اقدامات اور گرفتاریاں
حکام کے مطابق ہڑتال کے دوران کل 60 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر نفری تعینات ہے اور انٹرمیٹنٹ (وقفے وقفے سے) کارروائی جاری ہے تاکہ عوام کو معمول کی زندگی میں کم سے کم رکاوٹ کا سامنا ہو۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق شہر میں حالات اب تقریباً معمول کے مطابق ہیں، عوام کی حفاظت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی 8 فروری کی ہڑتال ناکام
پشاور میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام احتجاجی کال کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 فروری کو الیکشن دھاندلی کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام احتجاج۔
پشاور میں زندگی معمول کے مطابق جاری، سرکاری ٹرانسپورٹ اور بی آر ٹی بھی معمول کے مطابق بحال۔ pic.twitter.com/TP0Y5Hh7c6— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
پشاور میں ورکرز ہشتنگری چوک پہنچا شروع ہوگئے ہیں البتہ صدر، قصہ خوانی، فقیر آباد، ہشتنگری جی ٹی روڈ مارکیٹ اور دکانیں کھلی ٹرنسپورٹ بحال ہے بی آر ٹی بھی معمول کے مطابق چل رہی ہے
شہریوں نے واضح کیا کہ وہ ہڑتال اور پہیہ جام کی سیاست کے خلاف ہیں۔ روزگار، تعلیم اور آمد و رفت کے معمولات متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ مسائل کے حل کے لیے جمہوری اور قانونی طریقے ترجیح دیتے ہیں۔
نہ ہڑتال، نہ پہیہ جام! 8 فروری کی احتجاجی کال کو پشاور کی عوام نے مسترد کر دیا۔
معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری، ٹرانسپورٹ اور کاروبار رواں دواں pic.twitter.com/vt3SLp8aD2— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
پشاور سے ہمارے نمائندے سراج الدین کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی چوک یادگار پہنچ گئی۔ ورکرز نے ہشتنگری سے چوک یادگار تک مارچ کیا۔ چوک یادگار میں قائدین خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ آج کا پرامن احتجاج اور واک ہے۔ آج ہم دہشتگردی اور دھاندلی کے خلاف نکلے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی تھی۔
شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف نکلے ہیں۔ دوسری طرف صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ آج پشاور میں مکمل شٹر ڈاون اور پہہ جام ہے۔
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کی ہڑتال: شہر میں ٹریفک اور کاروبار متاثر
کوئٹہ میں پاکستان تحریکِ انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہی، جس کے نتیجے میں شہر کی اہم سڑکیں جزوی طور پر بلاک ہو گئیں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
سریاب روڈ، ائیرپورٹ روڈ، پشین اسٹاپ، مغربی بائی پاس اور دیگر اہم علاقوں میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، جس سے شہر میں ٹریفک معمول سے کم دکھائی دی۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد اہم سڑکوں پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
اپوزیشن کی ہڑتال کے موقع پر کوئٹہ میں جلاؤ اور گھیراؤ، شہر میں خوف کا ماحول، کاروبار بند۔ pic.twitter.com/h98lWVT2o5
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ زبردستی دکانیں اور سڑکیں بند نہیں ہونے دی جائیں گی۔ ہڑتال کے دوران سڑکیں بند کرنے والوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے گا
بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت پبلک اجتماعات اور ہڑتال کی کال پر قانونی کارروائی ممکن ہے۔
شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ ائیرپورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس پر ٹریفک بحال ۔ البتہ ریڈ زون اور پریس کلب کے راستے سیل کیے گئے ہیں۔ راستوں میں ٹرک اور بیئر کھڑے کیے گئے تاکہ مظاہرین کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جا سکے۔
شہر کے چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز میں ہڑتال کے اثرات دیکھنے کو ملے، تاہم انتظامیہ کے موثر اقدامات کی وجہ سے بڑے حادثات یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کا بیان
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کے غیر قانونی ہڑتال اجتماع یا روڑ بندش کی اجازت نہیں ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت کسی بھی سڑک کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ احتجاج کے نام پر سڑک بند کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کے واضح احکامات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام
ایبٹ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔
شہر بھر میں بازار اور دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ عوام اپنے روزمرہ کے امور بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی 8 فروری شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال مکمل طور پر مسترد!
ایبٹ آباد میں کاروباری سرگرمیاں جاری، ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں۔ pic.twitter.com/8G880UIHix— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
ایبٹ آباد میں پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ہے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہڑتال اور پہیہ جام کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ امن، استحکام اور روزگار کے حق میں ہیں۔ انہیں معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے والے اقدامات قبول نہیں ہیں۔
حویلیاں میں شٹر ڈاؤن نہ ہی پہیہ جام
خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی جانے والی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری رہے اور کسی قسم کا پہیہ جام دیکھنے میں نہیں آیا۔
نہ ہڑتال، نہ پہیہ جام!
خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کی ہڑتال کا مکمل بائیکاٹ کر دیا!
حویلیاں میں بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں! pic.twitter.com/MbS5eKQ68Z— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
حویلیاں سمیت مختلف شہروں میں بازار اور کاروباری مراکز کھلے ہوئے ہیں۔ ٹریفک رواں دواں ہے۔ عوام نے روزمرہ کی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جس سے ہڑتال کی کال غیر مؤثر ثابت ہورہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ امن و استحکام چاہتے ہیں، روزگار اور کاروبار کو متاثر کرنے والی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور ہڑتال اور پہیہ جام کے بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
مانسہرہ میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش
مانسہرہ میں شرپسند عناصر کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث علاقے میں صورتحال سخت کشیدہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شرپسند عناصر نے بازار میں دکانداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم تاجروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ دکانداروں کے متحد ہونے اور مزاحمت کے باعث شرپسند عناصر اپنے مقصد میں ناکام رہے اور بعدازاں وہاں سے واپس لوٹ گئے۔
8 فروری کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر مانسہرہ میں شرپسند عناصر زبردستی لوگوں کے کاروبار بند کروا رہے ہیں! انتظامیہ غائب! pic.twitter.com/O5VQ2f3SHE
— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی تصادم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم اس موقع پر انتظامیہ غائب ہوگئی۔ شہریوں اور تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو زبردستی اور دھونس کے ذریعے معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔
مانسہرہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی صورت حال
مانسہرہ کی تازہ صورتِ حال کے مطابق مارکیٹس اور بازاروں میں معمول کے مطابق گہماگہمی ہے۔ لوگوں کے مطابق صبح سویرے چند شرپسند عناصر نے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی، تاہم بعدازاں کاروبار معمول کے مطابق کھل گئے۔
پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال مکمل ناکام! مانسہرہ کی تازہ صورتِ حال! مارکیٹس اور بازاروں میں معمول کے مطابق گہماگہمی۔
کچھ شرپسند عناصر نے زبردستی دکانیں بند کروائیں، تاہم اس وقت کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے۔ pic.twitter.com/XxdtMVOb0c— WE News (@WENewsPk) February 8, 2026
واضح رہے کہ تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس کی روشنی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کا پروگرام جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری
پی ٹی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام احتجاج ہوگا، جس کے لیے ٹرانسپورٹرز اور تاجر رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل کرلی گئی ہے۔
لاہور میں کیا صورت حال ہے؟
لاہور میں پی ٹی آئی کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج کے مناظر کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ البتہ یہاں کی بالخصوص نوجوان نسل بسنت فیسٹیول انتہائی جوش و جذبے، رنگا رنگ تقریبات اور خوشگوار ماحول کے ساتھ منانے میں مصروف ہے۔ طویل عرصے بعد بسنت کی واپسی پر شہر بھر میں عید جیسا سماں ہے اور ہر عمر کے افراد اس تہوار کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔
بسنت کے موقع پر لاہور کی چھتیں پتنگ بازوں سے بھر ی ہوئی ہیں، جبکہ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا ہے۔ گلی محلوں، سڑکوں اور بازاروں میں پیلے رنگ کی بہار ہے، لوگ بسنت کی مناسبت سے خصوصی کپڑے پہنے، خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اور خوب چہل پہل ہے۔
@cnn
Basant, a historic kite flying festival that had been banned for 25 years for safety reasons has finally returned to the Pakistani city of Lahore this weekend amidst much joy and excitement. Activities around the long awaited spring festival have been toned down after a deadly suicide attack killed dozens in the capital on Friday.
بسنت فیسٹیول کے دوران پتنگ بازی کے مقابلے، ڈھول کی تھاپ، روایتی موسیقی اور مقامی کھانوں کے اسٹالز نے جشن کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔ خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد تقریبات میں شریک ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور میں خود پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی چھتوں پر چڑھی ہوئی ہے اور خوب جوش و خروش سے بسنت منانے میں مصروف ہے۔













