لاہور میں بسنت کے ‘ناقابل فراموش ویک اینڈ’ پر سی این این کی خصوصی کوریج

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی این این نے لاہور میں تقریباً 25 برس بعد منائے جانے والے بسنت فیسٹیول پر خصوصی ویڈیو رپورٹ نشر کرتے ہوئے شہر کی فضاؤں کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا دکھایا اور اس موقع کو ‘ناقابلِ فراموش ویک اینڈ’ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بسنت موسمِ بہار کی آمد کی علامت ہے اور اسے برسوں تک 2007 میں عائد پابندی کے باعث نہیں منایا گیا۔ سی این این نے نشاندہی کی کہ ماضی میں دھاتی اور شیشے لگی ڈور کے استعمال، چھتوں سے گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات کے بعد یہ تہوار ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسے محدود مدت کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محفوظ بسنت پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین

سی این این نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے صرف مجاز فروخت کنندگان سے پتنگیں خریدنے کی شرط عائد کی ہے اور حکام کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پتنگیں ضبط بھی کی جا چکی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بسنت کی واپسی پر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پتنگیں اپنی اصل قیمت سے 4 گنا تک فروخت ہو رہی ہیں جبکہ مرکزی مقامات کی چھتیں لاکھوں روپے میں کرائے پر دی جا رہی ہیں۔ چند ہی دنوں میں کروڑوں روپے کی پتنگیں فروخت ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

@cnnBasant, a historic kite flying festival that had been banned for 25 years for safety reasons has finally returned to the Pakistani city of Lahore this weekend amidst much joy and excitement. Activities around the long awaited spring festival have been toned down after a deadly suicide attack killed dozens in the capital on Friday.

♬ original sound – CNN

سی این این کے مطابق بسنت 3 روزہ تقریبات تک محدود ہے اور اس دوران سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تاہم ایک بات واضح ہے کہ لاہور ایک بار پھر رنگوں، جوش اور خوشی سے بھرپور منظر پیش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز