بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی جنوری میں بڑی کارروائیاں، 200 سے زائد افراد گرفتار، اسمگل شدہ سامان برآمد

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش نے جنوری 2026 کے دوران ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سرحدی آمد و رفت اور اسمگلنگ میں ملوث سیکڑوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق اس عرصے میں 114 بنگلہ دیشی شہریوں، 5 بھارتی شہریوں اور 159 میانمار کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی ’سچائی اور شفا یابی‘ کمیٹی کا منصوبہ، خطے کے لیے اہم اشارہ

بی جی بی کے مطابق مختلف سرحدی علاقوں اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران 1.31 ارب ٹکہ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 131.97 کروڑ ٹکہ بنتی ہے۔ برآمد شدہ اشیا میں 940 گرام سے زائد سونا، 14 کلو سے زائد چاندی، 21 ہزار سے زیادہ ساڑھیاں، تقریباً 12 ہزار ملبوسات اور کمبل، 4 لاکھ سے زائد کاسمیٹکس اشیا اور 2 کروڑ 83 لاکھ سے زائد آتش بازی کا سامان شامل ہے۔

اس کے علاوہ لکڑی، چائے کی پتی، چھالیہ، کوئلہ، پتھر، موبائل فون اور ان کے لوازمات، بڑی مقدار میں خوراک اور زرعی اجناس بھی قبضے میں لی گئیں۔ حکام نے 973 مویشی، ایک پتھر کا مجسمہ اور درجنوں گاڑیاں بھی تحویل میں لیں۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ، کسٹمز انفوسمنٹ نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلیں

بیان کے مطابق غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جن میں 14 پستول، ایک دستی بم، 13 میگزین، 185 گولیاں، مارٹر گولہ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی میں 12 لاکھ سے زائد یابا گولیاں، ہیروئن، فینسیڈیل، غیر ملکی شراب اور دیگر نشہ آور اشیا ضبط کی گئیں۔

بی جی بی نے منشیات اور اسمگلنگ میں ملوث 172 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سرحدی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی