محسن نقوی سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات، بھارت کے خلاف مؤقف کی حمایت پر اظہار تشکر

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر امین الاسلام نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: رانا ثنااللہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دیدی

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بھی بی سی بی صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ حکام کے درمیان باہمی تعاون اور ورلڈکپ میں پیش آنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا اہم ایجنڈا یہ تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت حاصل کی جائے۔

اس سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں پی سی بی اور آئی سی سی کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ میں بڑھتی ہوئی تقسیم پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تشویش

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے سے نہ صرف پاک بھارت میچ ممکن نہیں ہو سکا بلکہ آئی سی سی کو بھی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا