ریٹائرمنٹ کے صرف چند دن بعد اریجیت سنگھ کی واپسی، مداح حیران

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور گلوکار اور موسیقار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے دو ہفتے بعد اپنے مداحوں کو ایک لائیو پرفارمنس کے ذریعے حیران کر دیا۔

گزشتہ ہفتے کولکتہ کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ستار کی ماہر انوشکا شنکر نے اریجیت کو خصوصی مہمان کے طور پر اسٹیج پر مدعو کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اور اریجیت نے مایا بھورا راتی پیش کیا جو لکشمی شنکر کے گائے ہوئے بنگالی گانے کی روایت کو زندہ کرتی ہے اور پنڈت روی شنکر کی کمپوزیشن پر مبنی ہے۔

اس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اریجیت کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین گلوکار ہیں اور اب اپنی جڑوں اور اصل موسیقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ چند دن قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ نے گلوکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب بطور پلے بیک سنگر کوئی نیا پراجیکٹ قبول نہیں کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arijit Singh (@arijitsingh)

انہوں نے لکھا کہ وہ اس سفر کو یہیں ختم کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک شاندار اور یادگار سفر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار