‏پارٹی تو میری ہے، پی ٹی آئی سے تو مجھے عمران خان بھی نہیں نکال سکتا، جنید اکبر

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق سربراہ جنید اکبر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ان کی جماعت ہے جس سے انہیں عمران خان بھی نہیں نکال سکتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبر نے وضاحت کی کہ نہ وہ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، نہ ہی کوئی انہیں پارٹی سے نکال سکتا ہے۔

’پارٹی تو میری ہے میں نے یہ کہا تھا کہ میں اسپیکر سے صاف کہوں گا کہ مجھے الگ نشست دلائی جائے۔ ‘آپ کی پارلیمانی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھتا آپ کے ساتھ نہیں بیٹھتا۔

یہ بھی پڑھیں: جنید اکبر پی ٹی آئی سے سخت ناراض، پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

’یہ بات نہیں ہے، شکایتوں سے تو مجھے میرا خان بھی نہیں نکال سکتا، وہ تو میری ہے۔’

واضح رہے کہ جنید اکبر نے یہ وضاحت اس وقت دی ہے کہ جب گزشتہ روز ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں انہیں پارٹی تک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

آڈیو فائل کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

مذکورہ آڈیو لیک میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ آج کے بعد نہ تو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ رہیں گے، اور نہ ہی چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا کسی اور عہدے دار کو تسلیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں فیصلے چند افراد روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں جبکہ دیگر اراکین کو ایوان میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ وہ سال میں چند ہی مواقع پر اسمبلی میں بولے ہیں، جبکہ بجٹ اور اہم معاملات میں بھی نظر انداز کیا جاتا رہا۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے حق کا ساتھ دیا، خیبرپختونخوا کو نیا وزیر اعلیٰ مل گیا، جنید اکبر خان

جنید اکبر نے سوال اٹھایا کہ کیا منتخب نمائندے روزانہ صرف رسمی حاضری کے لیے آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر شرافت اور برداشت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہاکہ دہشتگردی جیسے سنگین معاملات پر بھی کسی میں یہ ہمت نہیں کہ سوال کرے کہ صوبائی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری کیا ہے، جبکہ روزانہ معمولی باتوں پر مذاق اور تنقید کی جاتی ہے۔

جنید اکبر نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ اسپیکر سے براہِ راست رابطہ کرکے آزاد حیثیت میں بیٹھنے کی درخواست کریں گے۔

’آپ لوگ بھاڑ میں جائیں، میں کل اسپیکر کو باضابطہ طور پر درخواست کروں گا مجھے اسمبلی میں الگ نشست الاٹ کی جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں