جنوری 2026 میں ترسیلاتِ زر 3.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 3.46 ارب ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 15.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں ترسیلات کا حجم 3 ارب ڈالر تھا۔

تاہم ماہانہ بنیاد پر دسمبر 2025 کے مقابلے میں ترسیلات میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب دسمبر میں ترسیلات 3.59 ارب ڈالر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مگر کیا یہ معاشی بحالی کے لیے کافی ہے؟

مالی سال 2026 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 23.2 ارب ڈالر رہا۔

واضح رہے کہ ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 20.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح ترسیلات میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترسیلاتِ زر پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان گھریلو خاندانوں کی آمدن میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جو بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں پر انحصار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کچھ کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف

دوسری جانب حکومت ترسیلاتِ زر میں پائیدار اضافے اور معاشی استحکام میں ان کے کردار کو یقینی بنانے کے لیے مراعات اور رسمی ذرائع کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، 2009 سے پاکستان ریمیٹینس انیشی ایٹو کے تحت ترسیلات کو رسمی ذرائع سے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کوششوں کے نتیجے میں پاکستان ریمیٹینس انیشی ایٹونیٹ ورک میں شامل مالیاتی اداروں کی تعداد 2009 میں تقریباً 25 سے بڑھ کر 2024 میں 50 سے زائد ہو چکی ہے۔

ملک وار ترسیلاتِ زر کی تفصیل

جنوری 2026 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 740 ملین ڈالر پاکستان بھیجے، یہ رقم سالانہ بنیاد پر 2 فیصد زیادہ جبکہ دسمبر کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہی۔

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات سالانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافے کے ساتھ 622 ملین ڈالر سے بڑھ کر 694 ملین ڈالر ہو گئیں۔

برطانیہ سے جنوری 2026 میں 572 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو دسمبر 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ جبکہ سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافے کی عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں: سرحد پار ڈیجیٹل مالیاتی نظام: پاکستان اور امریکی کمپنی میں تعاون کا آغاز

امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 295 ملین ڈالر بھیجے، جو سالانہ بنیاد پر 1 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد کم رہے۔

یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلاتِ زر جنوری میں 480 ملین ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر نمایاں 36 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟