کم عمر بچوں کی اسمگلنگ کیس میں گرفتار صارم برنی سے جڑی جائیداد بازیاب

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک کمرشل جائیداد واگزار کروا لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی سپریم کورٹ کے متروکہ وقف املاک سے متعلق سو موٹو کیس اور ون مین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شکایت پر صارم برنی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

کارروائی کے بعد واگزار کرائی گئی جائیداد کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق واگزار شدہ جائیداد کی تخمینی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔ مذکورہ عمارت پر صارم برنی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:صارم برنی کیخلاف ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں درج مقدمہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ صارم برنی کے خلاف کم عمر بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، جبکہ وہ گزشتہ سال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس میں جیل میں ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سرکاری اور متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی